جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 9فروری سے شروع ہونے والی عالمی کنزیومر گڈز نمائش میں پاکستان سے 11کمپنیاں شرکت کریں گی

 
0
380

کراچی جنوری 16 (ٹی این ایس)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 9فروری سے شروع ہونے والی عالمی کنزیومر گڈز نمائش میں پاکستان سے 11کمپنیاں شرکت کریں گی ۔ اس پانچ روزہ نمائش میں لیونگ اور ڈائننگ کے شعبہ جات میں کٹلری ،ہینڈی کرافٹ ،کراکری ،کچن آئٹمز،کنزیومر گڈزاور دیگر مصنوعات کی نمائش کی جائیگی ،نمائش میں ٹڈاپ کی جانب سے پاکستان پویلین کا بھی انعقاد کیا جائیگا جبکہ شریک ہونے والی پاکستانی کمپنیوں کو سبسڈی بھی فراہم کی جائیگی۔ ،نمائش میں بڑے خریدار چین ،فرانس، برطانیہ،امریکا ، اٹلی، اسپین، سوئٹزر لینڈ، اٹلی ،جنوبی کوریا،ترکی اور ہالینڈ سے شریک ہونگے ،پاکستانی کمپنیاں ہینڈی کرافٹس،کٹلری اور کچن ایسیسریز نمائش کیلئے پیش کریں گی ۔