کراچی ،موبائل اسمگلنگ اسکینڈل ، کسٹم اپریزمنٹ نے تین مقدمات درج کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا

 
0
310

کراچی جنوری 16 (ٹی این ایس)موبائل اسمگلنگ اسکینڈل میں کراچی میں کسٹم اپریزمنٹ نے تین مقدمات درج کرکے اسمگلروں کی معاونت کے الزام میں الحمد انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کے کنٹری ہیڈ احمد مرزا سمیت دوافراد کوگرفتار کرلیاہے ۔ ویسٹ ہارف سے موبائل اسمگلرز کی معاونت کے الزام میں آل حمد انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے کنٹری ہیڈ احمد مرزا سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں مینجر مہدی شیروانی بھی شامل ہے۔ڈپٹی کلیکٹر کسٹم عمران رسول کے مطابق گرفتار افراد نے اسمگلرز کی مدد کی ۔ تین مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ کسٹم اپریزمنٹ نے 14 جنوری کو ہونے والی کارروائی میں ایک ارب مالیت کے موبائل فونز برآمد کئے تھے ۔ جو مس ڈکلریشن کے زریعے منگوائے گئے تھے ۔