کراچی کے عوام کا شکریہ نے  جنھوں نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا: جہانگیر ترین

 
0
344

پیسہ والا کام ہم نہیں کرتے ہماری دعوت کو لوگ قبول کررہے ہیں، خوشخبری ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنانے کے قابل ہوگئے: میڈیا سے گفتگو

کراچی، جولائی31(ٹی این ایس):  پی ٹی آئی رہمنا جہانگیر ترین نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہا کہ  انھوں نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام نے کراچی سمیت ملکی حالات بدلنے کیلئے ہمیں ووٹ دیا۔

انھوں نے کہا کہ  میں ایم کیو ایم سے وفاوقی حکومت کے معاملات حل کرنے کیلیے ملنے آیا ہوں،بڑی تیزی سے لوگ ہمارے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں،عوام نے تحریک انصاف پر بھروسہ کیا انکی امیدوں پر پورا اتریں گے،ہمیں تبدیلی کا ووٹ پڑا ہے،ہمارے منشور ہی تبدیلی پر مبنی ہے،کراچی کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں،خان صاحب تقریر میں واضح کرچکے ہیں کہ جس حلقے کو چاہیں کھول کر دوبارہ گنتی کروا سکتے ہیں،ہمیں کوئی خدشہ نہیں یہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں،پیسہ والا کام ہم نہیں کرتے ہماری دعوت کو لوگ قبول کررہے ہیں،میرے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے،میں بطور ورکر خدمات انجام دے رہا ہوں،پی ٹی آئی میں اختلافات ہوتے تو نتائج ہمارے حق میں نہیں ہوتے۔

انھوں نے کہا کہ  خوشخبری ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت بنانے کے قابل ہوگئے ہیں،ایم کیو ایم کا ووٹ ہمیں نہیں پڑا،تبدیلی کا ووٹ پڑا ہے،الیکشن ختم ہوگئے، اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے ،جسے شک ہے وہ آئے اور حلقے کھلوائے،احتجاج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انھوں نے  کہا کہ تحریک انصاف نے کئی جگہوں پر غلطی کی ہے کئی امیدوار ہمارے ہی تھے، آزاد حیثیت سے لڑے۔