شہبازشریف کی پمزآمد، نواز شریف کی عیادت کی

 
0
399

بند لائٹس  میں عقبی دروازےسے داخل ہوئے ، ملاقات کے بعد خاموشی سے واپس چلے گئے

اسلام آباد، جولائی31(ٹی این ایس): شہبازشریف کی پمزآمد،نوازشریف کی صحت کے بارے دریافت کیاگیا ہے،ملاقات 15منٹ جاری رہی ہے۔

شہبازشریف کارڈیک سنٹرکے عقبی دروازےسے داخل ہوئے  اور اس موقع پر عقبی راستہ کی لائٹیں بند کردی گئیں ، نوازشریف اور شہبازشریف میں ملاقات 15منٹ جاری رہی ہے، شہبازشریف نے نوازشریف کی صحت کے بارے دریافت کیا ہے۔ ملاقات کے بعد شہبازشریف خاموشی سے واپس چلے گئے۔