انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

 
0
304

لاہور، جولائی31(ٹی این ایس):  کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

ملزم پر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہوئی فائرنگ کے الزامات ہیں-

پولیس نے گرفتار ایم پی اے کو 7 ساتھیوں سمیت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تها جہاں ندیم عباس نے الزامات کی تردید کی اور پولیس پر جانبداری کا الزام لگایا –

ندیم عباس لاہور کے حلقہ پی پی 161 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے

پولیس نے ملزم کیخلاف  پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات بهی جاری کی ہیں , جو دو لوگوں پر تشدد اور قبضے کی شکایات سے متعلق ہیں –

ندیم عباس کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر 4 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا .