لوٹ مار کا دور گزر چکا ،عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے ‘عثمان بزدار

 
0
416

لاہور مئی 14 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اب لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے ،عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے ،ماضی کی حکومتیں شفاف ہوتیں تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔ انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب اور تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے، عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے، پاکستان وسائل کی دولت سے مالامال ہے، قائداعظم محمد علی جناح کے بعد ملک کو شفاف قیادت نہیں ملی، بدقسمتی سے 70 برس کے دوران ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے، گزشتہ 10 برس کے دوران کرپشن، لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا،منصوبو ں کے نام پر عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دریغ ضائع کیا گیا، ماضی کی حکومتیں شفاف ہوتیں تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے، اب لوٹ مار کا دور گزر چکا ہے، ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔