کل کو عمران خان بھی اڈیالہ جیل کے مہمان ہو سکتے ہیں‘ آصف کرمانی

 
0
483

لاہور جولائی 16(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قریبی ساتھیوں کو نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائے ،عمران خان نواز شریف دشمنی میں تمام حدود پھلانگ چکے ہیں کل کو وہ بھی اڈیالہ جیل کے مہمان ہو سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ معقولہ یاد رکھیں ’’ ات خدا دا ویر ‘‘۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے دلیرانہ فیصلے سے عمران خان کی نیندیں اڑ چکی ھے۔