جعلی بوتلوں کی فیکٹریوں کی بھرمار،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور جعلی فیکٹری پکڑ لی

 
0
664

لاہور اگست 06.(ٹی این ایس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جعلی انرجی ڈرنکس اور کو لڈ ڈرنکس کی اب تک پکٹری جانی والی فیکٹریوں کی تعدداد کو دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ خالص بوتل مارکیٹ میں نایاب ہے۔تاہم گنتی ابھی رکی نہیں اورپکڑی جانے والی جعلی کولڈڈرنکس فیکٹریوں کی تعداد میں ایک اور کا اضافہ ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے گرین ٹاؤن کے علاقے گلشن عمر میں کاروائی کرتے ہوئے جعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑ ی۔ رہائشی علاقے میں کام کرنے والی فیکٹری سے15220 بوتلیں، 4 من کلر، 18 ہزار خالی جعلی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے مزید بتایا کہ بوتلیں کیمیکل، ممصنوعی مٹھاس، ٹیکسٹائیل کلر اور تیزاب سے تیار کی جا رہی تھیں۔ انتہائی مضر صحت مقدار میں سٹرک ایسڈ نامی تیزاب کو مصنوعی چینی میں مکس کر کے سٹنگ، سیون اپ، ڈیو اور مرنڈ کی جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔ فیکٹری سیل کر کے تمام سٹاک تلف کر دی گیااور ، مشینری اکھاڑ کر ضبط کر لی گئی۔ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر خریداروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ فیکٹری کی بوتلیں فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔