لاہور اگست 06.(ٹی این ایس ) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جی ٹی روڈ مہم جمہوریت اور آئینی ادراوں کے لئے تباہ کن ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا بہتر ہوتا نوازشریف اگر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے نیب عدالت میں مقدمات کاسامنا کرنے کی تیاری کرتے،وہ جس سازش کا بار بار تذکرہ کرتے ہیں وہ انہوں نے اپنے خلاف خود کی ہے۔میاں صاحب یہ مقافات عمل ہے اس سے پچنا اب آپ کیلئے ممکن نہیں، اب آپ کو چارٹر آف ڈیموکریسی بھی یاد آرہا ہے اور زرداری صاحب سے محبت بھی یاد آرہی ہے۔قمرزمان کائرہ نے کہا عمران خان کا مقامات عمل بھی جلد سامنے آنے والا ہے اس کی جعلی ایمانداری کابھا نڈہ بھی سر بازار پھوٹنے والا ہے۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی طاقت ہے جو ملک کو حالیہ بیرونی اور اندرونی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔