پارا چنار کے شہداء کے ورثاء کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے، انجینئر بلیغ الرحمان

 
0
404

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس):وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ پارہ چنار کے شہداء کے ورثاء کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے نواب لغاری ابھی تک لاپتہ ہیں، ان کے ساتھ لاپتہ ہونے والے دیگر بلاگرز واپس آ گئے ہیں مگر یہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔