وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

 
0
503

علی امین گنڈا پور،اعظم سواتی اور فیصل واڈا کووفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ میاں محمد سومرو کو بھی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے راضی کیا جارہا ہے

اسلام آباد ستمبر 15 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت کابینہ میں مزید وزراء شامل کیے جائیں گے، توسیع شدہ کابینہ میں مزید چار لوگوں کو قلمدان سونپے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 20 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں توسیع کرکے مزید چار وزراء قلمدان سونپے جائیں گے۔

ان ارکان اسمبلی میں علی امین گنڈاپور،فیصل واڈااور اعظم سواتی شامل ہیں جبکہ میاں محمد سومرو کو بھ منانے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسرے مرحلے میں بھی کابینہ میں کچھ لوگوں کوشامل کیا گیا تھا۔واضح رہے اس سے قبل پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان نےاٹھارہ اگست کو20 رکنی وفاقی کابینہ بنائی تھی۔20 رکنی وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی، انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان شیریں مزاری کوسونپا گیا ہے۔

جبکہ غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، نورالحق قادری مذہبی امور، فروغ نسیم قانون و انصاف کے وزیر ہوں گے۔ اسی طرح دفاعی پیداوار کیلئے زبیدہ جلال ، اطلاعات ونشریات کیلئے، وزارت ریلوے کا قلمدان شیخ رشید کوسونپ دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے وزارت دفاع پرویز خٹک سونپی ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ ریاستی اور سرحدی امور،اسد عمروفاقی وزیرخزانہ ہوں گے۔

اسی طرح شفقت محمودفیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ،خالد مقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ،فہمیدہ مرزا وزیربین الصوبائی رابطہ اور عامر محمود کیانی وزیرصحت ہوں گے۔اسی طرح وفاقی کابینہ میں 5مشیر بھی نامزد کردیے گئے ہیں۔ان میں ظہیرالدین بابراعوان مشیر پارلیمانی امور، امین اسلم مشیر ماحولیات،ڈاکٹر عشرت حسین کومشیر اصلاحات،عبدالرزاق داؤد کومشیر برائے اقتصادیات اورمحمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ کونامزد مقرر کیا گیا ہے۔