اسلام آباد (ٹی این ایس) قتل، راہزنی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کے تین واقعات، تھانہ کوہسار کے علاقے میں قتل کی واردات سمیت تھانہ سنبل، کھنہ اور شہزاد ٹاؤن پولیس کے علاقوں میں راہزنی کے تین الگ الگ واقعات میں راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا۔ تھانہ کرال کی حدود میں سٹریٹ کرائم کے ایک واقعہ میں شہری سے رقم اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ تھانہ شالیمار، نون اور تھانہ لوئی بھیر کی حدود سے شہریوں کے تین موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعات سے متعلق تحقیقات و تفتیش جاری ہے۔













