کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے تجاویز دے گی، عمران خان کسی قسم کا پروٹوکول نہیں لیں گے: فواد چوہدری

 
0
365

اسلام آباد، اگست 14 (ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے تجاویز دے گی ،ماضی میں گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاوسز کے اخراجات زیادہ تھے اور شہباز شریف کے 7 گھروں کو وزیراعلیٰ ہاوس قرار دیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی قسم کا پروٹوکول نہیں لیں گے اور عمران خان کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاوس میں 530 ملازمین تعینات ہیں اور ایک ایک وزیر کے پاس 10،10 گاڑیاں ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات کو کم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور ہمیں جس حال میں معیشت ملی، وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ فیصلوں کا مرکز پارلیمنٹ کو بنایا جائے گا اور عمران خان ایوانوں میں سوالوں کے جواب دیں گے۔