یوم آزادی کے موقع پر ہر قسم کی آتش بازی پر پابندی عائد

 
0
391

اسلام آباد، اگست 14 (ٹی این ایس):یوم آزادی کے موقع پر ہر قسم کی آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے یوم آزادی پرجاری کئے گئے آتش بازی کے تمام این او سے کینسل کردئے۔

اس ضمن میں جاری نوٹفکیشن  کے مطابق اسلام آباد میں کسی قسم کی یوم آزادی کی تقریب میں آتش بازی کی اجازت نہیں ہوگی،پابندی امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر عائد کی گئی ہے۔