جمہوریت پسند ہیں جمہوریت کی مضبوطی کے لیئے کام کرینگے، جمہوریت کا دفاع ،حفاظت اور اس  کے لئے مشکلات برداشت کریں گے: بلاول

 
0
578

پیپلز پارٹی کے کارکن شاندار تاریخ کے وارث ہیں ۔ مجھے پارٹی کارکنوں پر فخر ہے ایسے بہادر اور جا نثار کارکن کسی اور پارٹی میں نہیں ہیں: زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے گفتگو

اسلام آباد ، اگست14 (ٹی این ایس):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ہیں جمہوریت کی مضبوطی کے لیئے کام کرینگے ۔ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر ہمیں یہ اصول سکھایا ہے کہ جمہوریت کا دفاع ،حفاظت اور اس  کے لئے مشکلات برداشت کریں گے۔

پیر کے روز ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے مقامی عہدے داروں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن شاندار تاریخ کے وارث ہیں ۔ مجھے پارٹی کارکنوں پر فخر ہے ایسے بہادر اور جا نثار کارکن کسی اور پارٹی میں نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا شہید بھٹو کچلے ہوئے اور محروم طبقے سے عشق کرتے تھے ۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ ان کے مشکلات ختم ہوں ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میری جدوجہد کا مقصد بھی یہ ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو ۔غریب سر اٹھاکر چلے، غربت، محرومی، اور ہر طرح کا جبر ختم ہو ۔ اس موقع پر سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ۔ نرگس فیض ملک ۔شہزادہ افتخار اظہر خان اور یاسین آزاد اور دیگر موجود تھے۔