وزیراعظم آفس میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، دکانوں پرتمباکو مصنوعات کی تشہیرپرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

 
0
384

اسلام آباد مئی 15 (ٹی این ایس): وزیراعظم آفس میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر انسداد تمباکو نوشی نے وزیراعظم آفس کو ٹوبیکو فری قرار دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ دکانوں پرتمباکو مصنوعات کی تشہیرپرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے تمباکونوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں جس کے پیش نظر مشیر انسداد تمباکو نوشی بابر بن عطا نے وزیراعظم آفس کو ٹوبیکو فری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ حکومت کا دکانوں میں تمباکو مصنوعات کی تشہیرپر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اور دکانوں پر تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی۔ بابربن عطا نے کہا کہ وزارت صحت کی جانب سے اس پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔ ٹوبیکو گائیڈ لائنز کمیٹی نے تمباکو مصنوعات کی تشہیرپرپابندی کی سفارش کی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ یکم جون سے سگریٹ پیکٹ پر انتباہی تصویر کا حجم ساٹھ فیصد ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بابر بن عطا کو مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے بابر بن عطا کی مشیر برائے انسداد تمباکو تعیناتی کی منظوری دی تھی اور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
بابر بن عطا قومی انسداد تمباکو نوشی مہم کے سربراہ ہوں گے جبکہ بابر بن عطا وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی صحت کے مشیر بھی ہوں گے۔ بابر بن عطا وزارت صحت، تجارت، ایف بی آر کے ہمراہ انسداد تمباکو پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ بابر بن عطا وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بھی ہیں۔