ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر پولیس کی فوری کارروائی

 
0
566

اسلام آباد مئی 26 (ٹی این ایس): اسلام آباد ۔پولیس نے دامن کوہ تلہاڑ جنگل ایریا میں گم ہو جانے والے نوجوان کو زخمی حالت میں تلاش کر لیا۔جسکو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے رہائشی عدیل نامی 22سالہ نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ دامن کوہ مارگلہ ہلز میں داخل ہوئے۔جنگل میں نوجوان اپنے دوستوں سے ناراض ہو کر نکلا توراستہ بھول گیا دوستوں نے ریسکیو ون فائیو پر نوجوان کےراستہ بھولنے کی اطلاع کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین کی ہدایت ایس ایچ او عبدالرزاق تھانہ کوہسار پولیس کے افسران جوانوں سمیت ,CTF پولیس, ریسکیو 15پولیس نے جنگل میں سرچ آپریشن کیا۔ کئی گھنٹے کی محنت سے پولیس نے رات گئے گمشدہ نوجوان کو زخمی حالت اور بہوش حالت میں جنگل میں تلاش کر لیا۔ جسکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی نوجوان کے والدین کو بھی اطلاع کر دی گئی، جنھوں نے پولیس کی کاوشوں کی بےحد تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کا پو لیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو انعام دینے کا اعلان,