کوئٹہ (ٹی این ایس) بلوچستان کے 2200لاپتہ افراد واپس آگئے صرف 466باقی ہیں، جان اچکزئی

 
0
181

 بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ لاپتہ افراد کے نام پر ریاست مخالف مہم چلا رہے ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے نام پر ریاست مخالف مہم کا پروپیگنڈا ناکام ہوچکا ہے کیونکہ اس وقت پاکستان میں صرف 820 لوگ لاپتہ ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے 2200 افراد واپس آچکے ہیں جبکہ صرف 466 ابھی تک لاپتہ ہیں۔جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے 8 ہزار کیسز حل ہوئے ہیں جبکہ باقی بھی جلد حل ہوجائیں گے۔