اسلام آباد (ٹی این ایس) (عباس بیگ مرزا) گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاہی سمیت تین افراد شہید ہوگئے’ آئی ایس پی آرکے مطابق برف ہٹانے کا آپریشن کیپٹن اسمد کی زیر نگرانی ہورہا تھا کہ 3جنوری کی رات دو بجے آپریشن کے دوران برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاسی سمیت تین افراد شہید ہوگئے جن میں کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسٰی شامل ہیں’ 28سالہ کیپٹن اسمد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سے تھا جبکہ شہید مشین آپریٹر شہری عیسیٰ کا تعلق استور سے تھا’ شہدا نے خراب موسم میں فورسز کی آپریشنل نقل و حرکت کیلئے آپریشن کے دوران جان کی قربانی دی













