مسلم لیگ ن ساری عمر، ق، م۔ ش۔ بنتے دیکھی مگر پہلی دفعہ پیپلزپارٹی کو مشرف لیگ بنتے دیکھا ہے ،طلال چوہدری

 
0
396

 

اسلام آباد ،نو مبر07(ٹی این ایس): وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ساری عمر، ق، م۔ ش۔ بنتے دیکھی مگر پہلی دفعہ پیپلزپارٹی کو مشرف لیگ بنتے دیکھا ہے جس قانون کو ذوالفقار علی بھٹو نے ختم کیا اور مشرف نے دوبارہ بنایا آج پیپلزپارٹی اسی قانون کی حمایت کررہی ہے ان خیالات کا اظہار طلال چوہدری نے احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جس نظریہ کے تحت پارٹی بنائی تھی آج پیپلزپارٹی اس نظریہ سے ہٹ گئی ہے ذوالفقار بھٹو نے جس کالے قانون کو ختم کیا تھا اور مشرف نے دوبارہ اسی قانون کو بنایا آج پیپلزپارٹی اپنے لیڈر کے نظریہ سے ہٹ کر ایک ڈیکٹیٹر کے نظریہ پر کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ساری زندگی مسلم لیگ ن نے ق، م، ش، میں پارٹیوں کو تبدیل ہوتے دیکھا مگر پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کو مشرف لیگ بنتا دیکھاہے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے اصولوں پر کھڑا رہناسیکھا ہے جس کا سامنا ہم کررہے ہیں ہمارا لیڈر نواز شریف بھی اپنے اصولوں پر قائم ہے کیونکہ وہ سسٹم چلنے میں پاکستان کا مستقبل دیکھتا ہے اس میں نواز شریف کا نہیں بلکہ ملک کا فائدہ ہے نواز شریف تو چوتھی مرتبہ پھر سے انتخابات جیت کر وزارت عظمہ کے عہدے پر آجائے گے لیکن اگر سسٹم کو نہ چلنے دیا گیا تو نقصان پاکستان کا ہی ہوگاطلال چوہدری نے کہا کہ آج سی پیک خطرے میں ہے اور پاکستان میں چلتے ہوئے سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے روزانہ نئی نئی کہانیاں بنائی جاتی ہیں لیکن ہم یہ کہانیاں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ہم نے عدالتوں کا فیصلہ تحفظات کے باوجود بھی قبول کیا تاکہ ملک میں انارکی نہ پھیلے لیکن آج لوگوں کو مجبور کیا جارہا ہے وہ کسی بھی آئینی ترمیم کا حصہ نہ بنیں جو کہ جمہوریت کے لئے سخت خطرے کا باعث بن سکتا ہے