ہری پور (ٹی این ایس) پولیس مقابلہ بدنام زمانہ منشیات فروش ،ناسور اور چوری ڈکیتی میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے خلاف قبل ازیں ہری پور کے مختلف تھانہ جات میں متعدد مقدمات درج رجسٹرڈ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے واضح احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ہری پور ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی خانپور کی زیر نگرانی علاقہ میں گشت پر موجود تھے کہ اپنے مخبر نے شوال زیارت کے پاس چوری و ڈکیتی کی غرض سے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع جو اس اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شوال زیارت کی جانب روانہ ہوئے ۔مشکوک اشخاص نے پولیس موبائل کو دیکھتے ہی پولیس پر باارادہ قتل فائرنگ شروع کردی ۔پولیس ٹیم نے بمشکل اپنی جان بچائی فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر ایک شخص کو بائیں ٹانگ پر لگ کر زخمی حالت میں پایا ۔ جس کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے قبضہ سے اسلحہ ایمونیشن قبضہ پولیس میں کیا ۔سرسری دریافت پر ملزم نے اپنا نام ارشد محمود عرف ڈیجیٹل ولد الف دین سکنہ سکندرپور بتلایا۔جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ ملزم کو بغرض علاج معالجہ ٹی اچ کیو ہسپتال خانپور منتقل کیا ۔ملزم ارشد محمود عرف ڈیجیٹل کے خلاف قبل ازیں بھی ہری پور کے مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج رجسٹر ہیں ۔مقدمہ علت 368سال 2020 جرم 9D،مقدمہ علت 66سال 2020جرم 380.411.34،مقدمہ علت 4سال 2017جرم 9D،مقدمہ علت 362سال 2016 جرم 9D،مقدمہ علت 112مورخہ 11.02.2002جرم 3/4EHO،مقدمہ علت 189مورخہ 09.05.2002جرم 3/4EHO تھانہ کھلابٹ ،مقدمہ علت 765مورخہ 26.09.2002جرم 3/4EHOتھانہ کھلابٹ ،مقدمہ علت 1046مورخہ 24.12.2003 جرم 9B،مقدمہ علت 382مورخہ 04.06.2016جرم 9B،مقدمہ علت 57 مورخہ25.01.2007جرم 9B،مقدمہ علت 594مورخہ 16.07.2003جرم 3/4EHO،مقدمہ علت 277مورخہ 17.03.2015جرم 3/4EHO ،مقدمہ علت 326 مورخہ 13.04.2016جرم 3/4EHO ،مقدمہ علت 550مورخہ 15.04.2008جرم 9C،مقدمہ علت 03مورخہ 02.01.2018جرم399.400.401.15AA،مقدمہ علت 09 مورخہ 04.01.2018جرم 9C،مقدمہ علت853مورخہ07.08.2018جرم 3/4EHO ،مقدمہ علت 897مورخہ 30.08.2018جرم 9C،مقدمہ علت 517 مورخہ07.06.2021جرم 9D اور مقدمہ علت 468مورخہ 28.05.2022جرم 9C /11C درج رجسٹر ہیں ۔ملزم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف تھانہ خانپور میں مختلف نوعیت کے جرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
















