بھارت ہر صورت جنگ کرنے پر تل گیا، سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان موخر ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی

 
0
486

بھارتی قیادت کی جانب سے امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہ دیے جانے کے بعد عادل الجبیر نے دورہ پاکستان اور بھارت موخر کیا

اسلام آباد مارچ 02 (ٹی این ایس): بھارت ہر صورت جنگ کرنے پر تل گیا، سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان موخر ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی، بھارتی قیادت کی جانب سے امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہ دیے جانے کے بعد عادل الجبیر نے دورہ پاکستان اور بھارت موخر کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان موخر کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی کل پاکستان آمد متوقع تھی تاہم اب دورہ موخر کر دیا گیا۔اس حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان موخر کرنے کی وجوہات بیان نہیں کیں۔ تاہم اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کے رویے کی وجہ سے سعودی وزیر خارجہ کو اپنا دورہ پاکستان اور بھارت موخر کرنا پڑا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کو پاکستان سے قبل بھارت جانا تھا، تاہم بھارت کی جانب سے امن کی کوششوں کاق مثبت جواب نہ دیے جانے پر سعودی وزیر خارجہ کو اپنا دورہ پاکستان اور بھارت موخر کرنا پڑا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مودی سرکار الیکشن میں فتح کی خاطر ہر صورت پاکستان سے جنگ کرنے پر تل گئی ہے۔ اسی لیے امن کی کوششیں کرنے والے ممالک سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔ اس سے قبل خبریں موصول ہوئی تھیں کہ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی ہو گئی ہے اور سعودی وزیر خارجہ پہلے بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق عادل الجبیر کی اب اتوار کو پاکستان آمد متوقع تھی جبکہ دورے کی حتمی تفصیلات بھی بدستور زیرغور تھیں۔ تاہم اب دورہ موخر کر دیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر سعودی وزیر خارجہ ایک ہفتے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دو ملکی دورے کی تفصیلات نئے شیڈول کے مطابق ترتیب دی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق عادل الجبیر کے مجوزہ دورے میں ملاقاتوں کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں ولی عہد کا خصوصی پیغام بھی پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل الجبیر کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔ جبکہ سعودی وزیر خارجہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کا دورہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ ممکنہ طور پر اس وقت دورہ بھارت ممکن نہ ہونے کے باعث ہیں پاکستان کا دورہ بھی موخر کیا گیا ہو۔