شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

 
0
362

کراچی مارچ 02 (ٹی این ایس): کراچی کی مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پرشرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزم زبیر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،ملزم کے و کیل کا کہنا تھا کہ ملزم زبیر بیمار ہے پیش نہیں ہوسکتا ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم سے میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرلیا ،کیس کی مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی ،شرجیل میمن و دیگر کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے