راولپنڈی (ٹی این ایس) پنجاب میں ٹریفک پولیس کے اختیارات میں اضافے کے بعد ٹریفک عملہ کی جانب سے عوام سے بد سلوکی

 
0
18

راولپنڈی (ٹی این ایس) پنجاب میں ٹریفک پولیس کے اختیارات میں اضافے کے بعد ٹریفک عملہ کی جانب سے عوام سے بد سلوکی بہیمانہ رویہ اور مارپیٹ کے بڑھتے واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے گزشتہ روز راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کی حدود میں ٹریفک اہلکار کی جانب سے شہری کو روکنے کی کوشش میں وائرلیس سیٹ لگنے کے باعث اسے شدید زخمی کر دینے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ٹریفک اہلکار کو سروس سے برخاست کر دیا تھا سوشل میڈیا پر وائرل زیر نظر ویڈیو ڈی آئی جی پنجاب ٹریفک وقاص نذیر کیلئے سوالیہ نشان سے کم نہیں،ٹریفک پولیس کو عوام سے اپنے برتاؤ اور رویہ میں تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے