پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کی طرف سے مارگلہ ہلز پر کوڑا کرکٹ کی نشاندہی پر چیئرمین سی ڈی اے نے نوٹس لے لیا

 
0
169

اسلام آباد 07 مئی 2021 (ٹی این ایس): چیف کمشنر عامر علی احمد کی ہدایات پر ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے مارگلہ ہلز کا دورہ کیا ڈی جی آئی سی ٹی ایم سی آئی،سی ڈی اے اور آئی سی ٹی ٹیموں کی خود نگرانی کر رہی ہیں مارگلہ ہلز پر تمام واکنگ ٹریلز پر کوڑے دان نصب کیئے جائیں گے ابتدائی طور پر چند اہم مقامات پر فوری طور پر کوڑے دان نصب کر دیئے گئے ہیں۔ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی تمام متعلقہ ادارے روزانہ مارگلہ ہلز ٹریلز پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کریں گے۔سیدہ شفق ہاشمی کا کہنا تھا کہ شہری کوڑا کرکٹ جگہ جگہ نہ پھینکیں کوڑے دان کا استعمال یقینی بنائیں۔چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد
عوام صفائی کو شعار بنائیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔