چیئر مین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی خصوصی ہدایات پر عید الفطر کی تعطیلات اور لاک ڈائون کے دوران شہر یوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ شعبہ جات کی چھٹیاں منسوخ کرکے افسران بمہ عملہ حاضر ڈیوٹی رہنے کی ہدایات جاری کردیں

 
0
165

اسلام آباد 07 مئی 2021 (ٹی این ایس): چیئر مین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی خصوصی ہدایات پر عید الفطر کی تعطیلات اور لاک ڈائون کے دوران شہر یوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ شعبہ جات کی چھٹیاں منسوخ کرکے افسران بمہ عملہ حاضر ڈیوٹی رہنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔اس دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے ) انتظامیہ نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعث شہر بھر میں لاک ڈائون اور عید کی چھٹیوں کے دوران شہریوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے اپنے متعلقہ شعبہ جات سینیٹیشن ، سیوریج،روڈ مینٹینینس،اسٹریٹ لائٹس،ایم پی او،مارکیٹس، واٹرسپلائی،ٹینکرسروسسز ،انوائرمنٹ سمیت دیگر کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔مزکورہ شعبہ جات کے عملے اور افسران کو شہر یوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔اس حوالے سے فوری نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے ادارہ ہذا میں کنٹرول روم بھی قائم کردیاگیا ہے۔شہریمتعلقہ شعبہ جات سے متعلق اپنی شکایات کے ازالے کیلئے 0519253015پر کال کرسکتے ہیں۔جبکہ متعلقہ اسٹاف شہر یوں کے سائل کے حل کیلئے مختلف شفٹوں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔