الیکشن 2018، حتمی اور سرکاری نتائج کی تیاریاں شروع

 
0
401

اسلام آباد جولائی 27(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن نے 2018کے عام انتخابات کے حتمی اور سرکاری نتائج کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ ریٹرننگ افسران پولنگ کے بعد 5 روز میں حتمی نتائج مرتب کرنے کے پابند ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قانوناً حتمی نتیجہ سے قبل آر اوز کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جاسکتی ہے،حتمی نتیجہ مکمل ہونے کے بعدآراودوبارہ گنتی کی درخواست قبول نہیں کرے گا۔ریٹرننگ افسر حتمی نتائج فارم 49 پر جاری کریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ امیدواروں کو 10 روز کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات دینا ہوں گی،انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نا کروانے والوں کا نوٹی فکیشن روک لیا جائے گا۔