اسلام آباد، 11 اپریل (ٹی این ایس): اسلام آباد کی رورل زون پولیس نےرواں سال کے اڑھائی ماہ کے دوران ڈکیتی اورچوری کی واردات میں ملوث 638ملزمان کو گرفتارکرلیا۔جن کے قبضے سے تقریباً چارکروڑروپے مالیتی سات گاڑیاں ،اٹھارہ موٹرسائیکلیں اوردیگراشیاء برآمدکرلیں۔
ایس پی رورل زون اسلام آباد حسام بن اقبال نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی اورایس ایس پی اسلام آبادکے خصوصی احکامات پر رورل زون کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور صرف اڑھائی ماہ کے دوران ڈکیتی اورچوری کے مقدمات میں ملوث 638ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔
پریس کانفرنس کے بعد ایس پی حسام بن اقبال نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ مختلف مقدمات کے مدعیان کوان کی چھینی گئی گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کی چابیاں اوردیگر اشیاء بھی واپس کیں۔
تاہم شہریوں کا کہناہے کہ ان سے چھینی گئی گاڑیاں انہیں واپس تومل گئی ہیں لیکن ان گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے اہم پرزے غائب ہیں۔انھوں نے کہا کہ شکایات ومقدمات کے اندراج میں بھی پولیس کارویہ انتہائی مایوس کن ہے۔
ٹی این ایس ورلڈ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ایس پی رورل حسام بن اقبال نے کہاکہ ایف آئی آر کا اندراج شہری کا بنیادی حق ہے۔میرے سرکل کے کسی تھانے میں اگرکسی کی ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تووہ میرے پاس آئے ۔