عمران نے یار محمد رند کو اسلام آباد طلب کرلیا

 
0
853

کوئٹہ جولائی 27(ٹی این ایس)بلوچستان میں حکومت سازی معاملےکیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کو اسلام آباد طلب کرلیا۔پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کےصوبائی صدر سردار یار محمد رند کو صوبےمیں مخلوط حکومت کے قیام سمیت اہم معاملات پر مشاورت کے لئے اسلام آباد طلب کیا ہے۔صوبائی ترجمان کے مطابق پارٹی کی کوشش ہوگی کہ خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی اپنی مخلوط حکومت بنائے۔