سعودی عرب کی فلسطینیوں کے لیے 8 کروڑ ڈالر کی مالی امداد

 
0
312

سعودی عرب سیاسی، اقتصادی اور تمام انسانی حوالوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا
ریاض27جولائی(ٹی این ایس)سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے 8 کروڑ ڈالر کی رقم فلسطنی وزارت خزانہ کے کھاتے میں منتقل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کی سپورٹ کی مد میں ادا کی گئی۔ مذکورہ رقم اپریل 2018ء سے جولائی 2018ء تک کے لیے ہے۔مصر میں سعودی عرب کے سفیر اور عرب لیگ کے لیے مستقل مندوب اسامہ بن احمد نقلی نے ایک بیان میں کہ کہ سعودی عرب سیاسی، اقتصادی اور تمام انسانی پہلوؤں سے مسئلہ فلسطین کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے فلسطینیوں کے واسطے عرب ممالک کی عدم امداد کے حوالے سے امریکا کی خاتون مندوب نکی ہیلی کے دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا۔المعلمی نے مشرق وسطی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران اِن دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے باور کرایا کہ مملکت نے آخری دو دہائیوں کے دوران فلسطینیوں کے لیے 6 ارب ڈالر پیش کیے۔ یہ رقم انسانی امداد، ترقیاتی امداد اور امدادی وسائل کی مدد میں پیش کی گئی۔ اسی عرصے میں “اونروا” ایجنسی کو پیش کی جانے والی امداد کا حجم ایک ارب ڈالر رہا۔