بھارت،ملائیشین مسافر طیارے سے بچے کی لاش برآمد،مشتبہ ماں گرفتار

 
0
367

بچے کی پیدائش دوران سفر ہوئی ، مشتبہ خاتون کو تمام خواتین سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا
نئی دہلی27جولائی(ٹی این ایس)بھارت میں ملائیشین ایئر لائن طیارے کے ٹوائلٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی لاش ملنے کے بعد خاتون کو بچے کی ماں ہونے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ نئی دہلی میں لینڈ کرنے سے قبل طیارے کے ٹوائلٹ سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملنے کا انکشاف ہواتھا۔بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ بچے کی پیدائش دوران سفر ہوئی ، مشتبہ خاتون کو طیارے میں سوار تمام خواتین سے پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار خاتون گوہاٹی سے طیارے میں سوار ہوئی تاہم خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔