نتائج بدلنےسےعوام کےدل نہیں بدلےجاسکتے، مولا بخش چانڈیو

 
0
461

اسلام آباد27 جولائی(ٹی این ایس) پیپلزپارٹی کےرہنماسینیٹرمولا بخش چانڈیونےکہاہےکہ نتائج بدلنےسےعوام کےدل نہیں بدلےجاسکتے۔

لیاری کانتیجہ بدل کرعوام میں بلاول کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تمام تردھاندلی اور رکاوٹوں کے باوجود پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیں، قوم کو مبارک ہو ،اب بھٹو کی آواز ایک بار پھر پارلیمنٹ میں گونجے گی۔رہنماپیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ کراچی کے نتائج بدل کر نئی ایم کیو ایم کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،پتاتھاکہ کراچی میں نئی ایم کیو ایم کی رونمائی ہوئی ہے۔پہلے سے کہتے رہے کہ عمران خان سے بانی ایم کیو ایم والا کام لیا جائے گا۔تحریک انصاف سے بیک وقت قاف لیگ، آئی جے آئی اور ایم کیو ایم کا کام لیا جا رہا ہے۔