نواز شریف کو ان کی پارٹی نے صدر منتخب کیا ،مخالفین کو کس بات کی تکلیف ہے ٗ آصف کرمانی

 
0
497

اسلام آباداکتوبر 4(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ان کی پارٹی نے صدر منتخب کیا ،مخالفین کو کس بات کی تکلیف ہے۔ جاری کردہ ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے سیاسی مشیر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا پارٹی کا ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ نواز شریف نے بطور وزیر اعظم چار سال میں پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالا ٗیہی نہیں چین کے تعاون سے سی پیک کا منصوبہ نواز شریف کا پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہے۔نواز شریف کے سیاسی مشیر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ان کی پارٹی نے صدر منتخب کیا ہے، مخالفین کو کس بات کی تکلیف ہے ، انہیں معلوم ہے کہ نواز شریف نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے