یہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بناتے ہوئے اپنے حصے کا پودا لگا کر با شعور اور ذمہ دار پاکستانی ہونے کا فرض پورا کرے، مئیر اسلام آباد

 
0
383

اسلام آباد اکتوبر 02 (ٹی این ایس): میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور نیسلے کمپنی کے باہمی اشتراک سے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت انکرا پارک کلب روڈ اسلام آباد میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں اسلام آباد کے سینکڑوں رہائشیوں اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مئیر اسلام آباد عنصر عزیز نے پودا لگا کر پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے دعا کرنے کے بعد تقریب کے شرکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہو چکے ہیں اور ان کے مستقبل حل کیلئے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے حکومتی سطح پر ہزاروں پودے لگائے جا رہے ہیں لیکن یہ ہر پاکستانی کا بھی فرض ہے کہ وہ بھی اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بناتے ہوئے اپنے حصے کا پودا لگا کر با شعور اور ذمہ دار پاکستانی ہونے کا فرض پورا کریں۔