اسلام آباد چڑیا گھر (زو) کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں دوبارہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سپرد، بحکم اسلام آباد ہائی کورٹ

 
0
475

اسلام آباد اکتوبر 02 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے احکامات پر چڑیا گھر (زو) کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں دوبارہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سپرد کر دی گئیں ۔ واقعات کے مطابق چیر مین والڈ لائف ڈاکٹر انیس نے ہائی کورٹ میں رٹ کرتے ہوئے موقف اختیارکیا تھا کہ کیونکہ چڑیا گھر میں جانوروں کی زندگی اور صحت کا خیال رکھا جانا ضروری ہے اسلئے چڑیا گھر کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں میٹروپولیٹن کارپوریشن سے لیکر والڈ لائف کے سپر دی جائیں جس پر فاضل عدالت نے چڑیا گھر کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں عارضی طور پر والڈ لائف کے سپرد کر دی تھیں لیکن میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وکیل عادل عزیز کی جراہ اور دلائل کی روشنی میں ہائی کورٹ کے فاضل چیف جسٹس نے چڑیا گھر کی ذمہ داریاں والڈ لائف کے محکمے سے واپس لیتے ہوئے ایم سی آئی کے سپرد کر دیں اور محکمہ والڈ لائف اور ماحولیات کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہر ضروری مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں