وزیر داخلہ نے قائداعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کا نوٹس لے لیا

 
0
423

اسلام آباد۔ 19 اکتوبر(ٹی این ایس)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی درخواست پر قائداعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے کا نوٹس لے لیا۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی اور نصابی سرگرمیاں فوری بحال کرنے کی ہدایت بھی کی۔