پاک فضائیہ کی سربراہی کے لیے ایئرمارشل مجاہدانورخان نامزد

 
0
374

اسلام آباد مارچ 16(ٹی این ایس)پاک فضائیہ کی سربراہی کے لیے ایئرمارشل مجاہدانورخان کو نامزد کردیا گیا ہے ، ایئرمارشل مجاہد انورخان سنیارٹی میں دوسرے نمبرپرتھے۔
تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل مجاہد انورخان نے دسمبر 1983میں کمیشن حاصل کیا،فائٹراسکواڈرن،ٹیکٹیکل اٹیک ونگ کی کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ ایف 16 کی 2ایئربیسزاورریجنل ایئرکمانڈکی کمانڈ کی، ایئرمارشل مجاہد انورکمبیٹ کمانڈرسکول،کمانڈاینڈاسٹاف کالج اردن ، ایئروارکالج فیصل سے فارغ التحصیل ہیں۔
ایئرمارشل مجاہد انور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں بھی رہے، ایئرمارشل مجاہد انورکوشاندارخدمات پرہلال امتیاز(ملٹری)اورتمغہ امتیازسے بھی نوازاگیا۔