اسلام آباد 04 اگست 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق یو م شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں اسلام آباد پولیس کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ یاد گار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ،پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اسلام آباد پولیس سمیت پورے ملک کے شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی ۔
تقریب میں سپیشل طور پر شہداء کی فیملیز کو بھی مدعو کیا گیا آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ان سے ملاقات کی تحفے و تحائف اور یادگاری شیلڈز پیش کیں
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس کے 53 شہداءنے داستان رقم کیں، فرض کی ادائیگی کے ساتھ اس مٹی کا پورا حق ادا کیا ، ہم بحیثیت قوم اپنی شہداءکی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں ،میرا سلام ہے ان بہادر سپوتوں کو جو مادر ملت پر قربان ہو گئے ، شہداءقوم کے ہیروز ہیں عظیم قومیں شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، شہداءوہ عظیم لو گ ہیں جو ناصرف ہما ر ے دلو ں میں رہیں گے، بلکہ ان کا نام ہمیشہ سنہر ی الفا ظ سے لکھا اوریا د رکھا جا ئے گا ، ہمیں ان پر فخر ہے کہ وہ اپنے ملک کی خاطر شہا دت کے بلند تر ین رتبہ پر فائز ہو ئے، کیو نکہ یہ مقام ہر کسی کو نہیں ملتا ، آ ج ہم پولیس کے شہد ا کو خر اج تحسین پیش کرنے کے لئے یہاں اکٹھے ہو ئے ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آ باد پولیس اپنے شہدا ءکو کبھی نہیں بھو لے گی جنہو ں نے ہما ر ی زندگیوں کو محفو ظ بنا نے کے لیے اپنی جا نو ں کا نذارانہ تک پیش کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہم ان خاندانوں کا اپنے خاندانو ں کی طر ح خیال کر یں گے اور مشکل کی ہر گھڑ ی میں ان کا سا تھ دیں گے، یو م شہداءکی مناسبت سے مساجد اور مختلف تھانہ جات میں ختم القرآن ،فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں ، یوم شہداءپولیس منانے کا مقصد ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔