چیئر مین نیب کی تقرری کے لیے اپنی قیادت اور وزیر اعظم اپنے رفقا سے ناموں پر مزید مشاورت کریں گے ٗ اپوزیشن لیڈر

 
0
357

اسلام آباد اکتوبر 4(ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے (کل)جمعرات کو ملاقات میں چیئر مین نیب کی تقرری کے معاملے پر مزید مشاورت ہو گی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں چیئرمین نیب کیلئے 6 ناموں پر مشاورت ہوئی جن میں سے تین نام حکومت اور تین اپوزیشن کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جسٹس رٹائرڈ رحمت جعفری ، جسٹس رٹائرڈ چوہدری اعجاز اور ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی طرف سے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ر یٹائرڈ جاوید اقبال اور الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری اشیاق احمد خان کے نام شامل ہیں۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ میں اپنی قیادت اور وزیر اعظم اپنے رفقا سے ان ناموں پر مزید مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سے بار بار ان کے نام مانگے تاہم انہوں نے نہیں دئیے۔جماعت اسلامی نے جو نام دیا وہ شامل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ اکتوبر سے پہلے نئے چیئرمین کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب بھی چیئر مین نیب کیلئے نام تجویز کر سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ شیریں مزاری ٗ عارف علوی اور شفقت محمود سے رابطہ کیا تھا اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کی تجویزبلا جواز ہے انہوں نے کہاکہ چیئر مین نیب کیلئے ایم کیو ایم نے محمود رضوی کا نام تجویز کیا اس موقع پر خورشیدشاہ نے تحریک انصاف کوایک بارپھرچیرمین نیب کانام تجویزکرنیکی دعوت دی انہوں نے کہاکہ 7بی اور7سی پراسپیکرسے مل کر فیصلہ کریں گے۔قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور مسلم لیگی وزراء کے درمیان اجلاس ملتوی ہونے کے بعد ملاقات ہوئی۔