کاروباری شخصیت صدرالدین ہاشوانی اور عمران چوہدری کی عمران خان کیساتھ  ملاقات، انتخاب میں کامیابی اور بطور وزیر اعظم نامزدگی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کو مبارکباد دی

 
0
832

اسلام آباد، اگست 14 (ٹی این ایس):معروف کاروباری شخصیت صدرالدین ہاشوانی کی بنی گالہ میں  نامزد وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات۔ذرائع کے مطابق  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملا قات میں دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمران چوہدری بھی موجود تھی۔کاروباری شخصیاے نے انتخاب میں کامیابی اور بطور وزیر اعظم نامزدگی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کو مبارکباد دی اور نامزد وزیر اعظم اور انکی حکومت کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

صدرالدین ہاشوانی، عمران چوہدری  نے کہا کہ عمران خان کا بطور وزیر اعظم انتخاب کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کیلئے نہایت مثبت ہے۔نامزد وزیر اعظم نے دونوں کا شکریہ ادا کیا۔