نواز شریف کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے تین یا چار روز کی ضمانت مل سکتی ہے:  ماہرقانون فروغ نسیم

 
0
320

اسلام آباد، جولائی 10 (ٹی این ایس): معروف آئینی ماہر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے تین یا چار روز کی ضمانت مل سکتی ہے ۔

نجی ٹیلی وژن چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اپیل دائر کرنے کے لئے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے تین چار روز کی ضمانت مل سکتی ہے ۔ احتساب عدالت کے فیصلے کو منسوخ کروانے کیلئے ان کو فیصلے میں کوئی جھول ثابت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا اگر وکیل فیصلے میں کوئی جھول دکھا دے تو فیصلہ معطل ہوجاتا ہے اور یہ عمل کوئی اتنا لمبا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا اب اس میں تین چیز یں ہوتی ہیں یا سزا ختم کردی جائے ، یا فیصلہ معطل کردیا جائے اور یا ضمانت دیدی جائے لیکن یہ اسی صورت میں ہے جب ایپلنٹ کا وکیل فیصلے میں کوئی ایسے شواہد ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائے جس سے یہ پتہ چلے کہ فیصلے میں کوئی جھول ہے جس کی وجہ سے ایپلنٹ کا کیس مضبوط ہے۔