تین مختلف  اور خاص ذرائع سے نواز شریف کو پیغام گیا کہ لندن میں ہی رک جائیں ،کوئی مسئلہ نہیں الیکشن کے بعد آجائیں: عمر چیمہ کا انکشاف

 
0
372

اسلام آباد ، جولائی 10 (ٹی این ایس): سینئر صحافی عمر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو سزا ملنے کے بعد پیغامات بھیجے گئے کہ لندن میں ہی رک جائیں ،کوئی مسئلہ نہیں الیکشن کے بعد آجائیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے عمر چیمہ نے کہا کہ واقفان حال بتاتے ہیںکہ سزا کے بعد اسی دن نواز شریف کو تین مختلف ذرائع سے پیغام آیا کہ آپ چاہیں تو ادھر بیگم صاحبہ کے پاس رہیں اور بے شک الیکشن کے بعد آجائیے گا کوئی مسئلہ نہیں ،ان پیغامات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب تو کسی صورت نہیں رکنا جلدی جانا ہے اور جیل جانا ہے ۔