صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں سرفراز کا محکمہ میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان

 
0
410

لاہور ستمبر 15 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوموار سے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تبادلوں کے حوالے سے درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ تبادلوں کے لئے “ون ونڈو آپریشن” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  یکم اکتوبر کے بعد تبادلوں پر پابندی ہو گی اور درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی۔ اگلے برس تبادلوں کے حوالے سے ایک خودکار کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروایا جائے گا تاکہ درخواست گزار بغیر کسی جھنجھٹ کے گھر بیٹھے درخواست جمع کروا سکیں۔

صوبائی وزیر کی طرف صوبہ بھر میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کا اعلان بھی کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے خیبر پختونخوا کی طرز پر “سرچ کمیٹی” تشکیل دی جائے  گی، شفاف پالیسی کے تحت معروف سکالرز کو اس کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔