نواز شریف پاکستان ، جمہوریت اور سیاست کی نئی قابل فخر تاریخ کا آغاز ہیں‘ حمزہ شہباز

 
0
387

قائد جمہوریت نے اپنے حصے کا کام کردیا اب قوم اپنا فرض ادا کرے گی‘مشاورتی اجلاس میں خطاب
انتخابی مہم ،پولنگ کے روز ووٹروں کو گھروں سے باہر نکالنے ،پولنگ کیمپوں میں ڈیوٹیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا 
لاہور جولائی 16(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمز ہ شہباز نے کہا ہے کہ قائد جمہوریت نواز شریف نے اپنے حصے کا کام کردیا اب قوم اپنا فرض ادا کرے گی اور 25جولائی کو پوری قوم شیر پر مہر لگا کر اپنے پاؤں میں پڑی زنجیریں ہمیشہ کیلئے توڑ ڈالے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینئر سیاستدانوں، ٹکٹ ہولڈرز، خواتین ،سابق اراکین اور پارٹی کے متحرک کارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں انتخابی مہم ،پولنگ کے روز ووٹروں کو گھروں سے باہر نکالنے ،پولنگ کیمپوں میں ڈیوٹیوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لئے ریلی میں شریک ہونے والوں کے شکر گزار ہیں ۔قائد جمہوریت نواز شریف نے اپنے حصے کا کام کردیا اب قوم اپنا فرض ادا کرے گی۔قوم کے محسنوں کو سزا کی مذموم روایت ختم ہوکر رہے گی۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان ، جمہوریت اور سیاست کی نئی قابل فخر تاریخ کا آغاز ہیں۔25 جولائی کو پوری قوم شیر پر مہر لگا کر اپنے پاؤں میں پڑی زنجیریں ہمیشہ کیلئے توڑ ڈالے گی۔ اجلا س میں دہشت گردی کی نئی لہر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی روح کے ایصال ثواب ، محترمہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی اور قائدین کی صحت و سلامتی اور انتخابات2018 میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔