عالمی یوم مزدوراں: پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

 
0
897

ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو زبان دی، نئیر بخاری
حالیہ بجٹ میں بھی مزدوروں کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا، ظفر علی شاہ
مزدور کی تنخواہ کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے، جنرل سیکریٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری یاسین
اسلام آباد، مئی 01 (ٹی این ایس): مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں میں مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری،رہنماء مسلم لیگ نواز سید ظفر علی شاہ، سرپرست اعلیٰ سویٹ ہومز زمرد خان اورجنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین نے تقاریر کیں۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو زبان دی، انکی حکومت کے تمام ادوار میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبے بنائے گئے۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چند روز پہلے پیش کیئے جانے والے بجٹ میں بھی مزدوروں کیلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔
سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ مزدور کا استحصال طویل عرصے سے جاری ہے۔ انھوں نے اس موقع پر یہ مطالبہ کیا کہ مزدور کی تنخواہ کم از کم ایک تولہ سونے کے برابر ہونی چاہیے۔