ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن نے نیشل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ

 
0
22501

اسلام آباد، مئی 01 (ٹی این ایس): ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن نے نیشل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہروں کو ملک بھر تک پھیلایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت وقت ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان محب وطن ہزارہ کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ گزشتہ دہائی سے عروج پر پہنچ چکی ہے جسے روکنے کیلئے حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اگر حکومت وقت نے مظاہرین کے مطالبات تسلیم نہ کیئے تو بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک ہو سکتی ہے۔