کاروباری وفد آرمی چیف سے ملاقات کےبعد خوش ہوکرواپس گیا، حماد اظہر

 
0
281

اسلام آباد اکتوبر 07 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے ہے کہ کاروباری وفد آرمی چیف سے ملاقات کے بعد خوش ہوکر واپس گیا، آرمی چیف کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیا جائے گا، تمام ادارے ایک پیج پر اور قومی مقاصد کیلئے ہم آہنگ ہیں۔ لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کاروباری وفد نے آرمی چیف سے بہترین گفتگو کی اور ملاقات کے بعد خوش ہوکر واپس گیا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے تاجربرادری کو پیغام دیا گیا کہ ملکی استحکام کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔ اس وقت تمام ادارے ایک پیج پر اور قومی مقاصد کیلئے ہم آہنگ ہیں۔ وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے ساتھ کوئی بھی کھڑا ہونے کو تیار نہیں، مدرسوں کے بچوں کو سیاسی ہتھکنڈوں کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، مذہبی طبقہ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں زرمبادلہ کے ذخائر آدھے رہ گئے تھے، اس وقت مستحکم ہیں، روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ معیشت میں استحکام آ گیا، اب بہتری کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سیاست بچانے کیلئے معیشت تباہ کر دی۔ سابق حکمران اپنے ہی گھر کو لوٹ کر چلے گئے، ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں کے باعث بجلی مہنگی کرنی پڑی۔
اس موقع پر وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال نے کہا کہ صحت انصاف کارڈز پنجاب میں بھی تقسیم کر رہے ہیں، روزگار کے حوالے سے پروگرام بھی شروع کیے۔ انہوں نے کہا کہ سفارشی کلچرکو سپورٹ نہیں کیا جا رہا۔ غریب آدمی کیپاس سفارش نہیں تووہ کدھرجائے۔ معاشی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، ایم ٹی آئی ایکٹ سے ہمارا نہیں عوام کا فائدہ ہے، اس کیخلاف احتجاج سے کوئی فائندہ نہیں ہو گا۔ ایک سال میں 10 ارب ڈالر کا قرض واپس کیا۔