غوری ٹاؤن میں ایک مولانا صاحب کی قیادت میں گروپ اپنے پلاٹ کا قبضہ لینے سے روک رہا اور اسکے عوض لاکھوں روپے کا بھتہ طلب کر رہا ہے: شہری کی تھانہ کورال میں شکایت

 
0
953

اسلام آباد، مئی 01 (ٹی این ایس): ٹیپو روڑ راولپنڈی کے ایک رہائشی نے تھانہ کورال اسلام آباد میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں شکائت کی گئی ہے کہ ایک مولانا صاحب کی قیادت میں ایک گروپ غوری ٹاؤن میں ان کے ایک پلاٹ کا قبضہ لینے سے روک رہا اور اسکے عوض لاکھوں روپے کا بھتہ طلب کر رہا ہے۔

عبدالحمید اکبر نے پولیس کو بذریعہ درخواست بتایا کہ غوری ٹاؤن فیز 5-B میں انھوں نے 2012 میں الفضل ایسو سی ایٹس سے ایک پلاٹ خریدا تھا اور 22 اپریل کو جب وہ اپنے ساتھیوں غلام مرتضیٰ ، غلام اکبر اور محمد معروف کے ہمراہ پلاٹ پر گئے تو وہاں مفتی محمد یوسف، ضیاءالرحمٰن، اشتیاق الرحمٰن ،جنید چیمہ اور الیاس حماد مسلح ہوکر آن دھمکے اور پلاٹ کی دیوار گرانا شروع کر دیا۔عبدالحمید نے کہا کہ ہمارے روکنے پر انھوں نے جھگڑا کیا جس کے نتیجے میں غلام اکبر زخمی ہوا۔
عبدالحمید نے وجہ تنازعہ یہ بتایا کہ مفتی یوسف نے ثالث کے بطور انھیں ساتھیوں کے ہمراہ جامع مسجد آل سلیمان ٖغوری ٹاؤن بلایا تھا تاہم یہ شرط رکھی کہ اگر میں نے پلاٹ پر کام کرنا ہے تو بطور بھتہ/- 2500000 روپے دینا ہونگے۔
گذار نے ضیاءالرحمٰن، اشتیاق الرحمٰن ،مفتی یوسف اور دیگران کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔