اسلام آباد ،مئی 1(ٹی این ایس): بولنگ ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد محمد حفیظ ایک بار پھر سے کھیل کے میدانوں میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا شکار کرتے ہوئے نظر آئیں گئے۔رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ نے اپنے ٹیسٹ میں تین اوورز میں بولنگ کرائی تھی جس کے بعد انکی بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ درست آئی ہے۔ رپورٹ درست آنے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے انکو بولنگ کروانے کی اجازت مل جائے گی، محمد حفیظ گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں تیسری بار غیر قانونی بولنگ ایکشن کی زد میں آئے تھے۔ اس سے قبل بھی محمد حفیظ دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھی بولنگ ایکشن کی زد میں آ چکے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہو گے ہیں جس کے بعد اب وہ پھر سے انٹرنیشنل میچز میں اپنا جادو دکھائیں گئے، انٹرنیشنل میچز میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک ہونے کی بنا پر آئی سی سی نے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔آئی سی سی نے محمد حفیظ کا باولنگ ٹیسٹ کلیئر قرار دیدیا ہے جس کے بعد وہ اب انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کروا سکیں گے، محمد حفیظ نے آئی سی سی کی منظور شدہ لف برو یونیورسٹی کی بائیومکینک لیب سے اپنا بولنگ ٹیسٹ پاس کیا ہے۔ بولنگ ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد محمد حفیظ ایک بار پھر سے کھیل کے میدانوں میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا شکار کرتے ہوئے نظر آئیں گئے۔