ملک بھر میں سری کی لہر، موسمی امراض میں اضافہ ٗخواتین اور بچے بھی متاثر

 
0
486

اسلام آباد نومبر 23(ٹی این ایس)ملک بھر میں موسم سرد ہونے اور خشک سردی کی وجہ سے مختلف موسمی امراض میں اضافہ ہونے لگا جس سے خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا ٗبارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سردی کے سبب گلے،ناک اورسینے کی بیماریاں پھیلنے لگیں جس سے بچے ،خواتین اور بزرگ زیادہ متاثر ہوئے ۔سندھ میں بھی سرد موسم کی وجہ سے لوگ نزلہ و زکام ودیگر امراض میں مبتلاہونے لگے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسکردو میں منفی 9،گلگت میں 6،قلات،استوراور کالام میں منفی 5ڈگری سینٹی گریڈ کیاگیا۔